مولانا بخش چانڈیو تو کورونا وائرس کا شکار ہوئے مگر ان کے اہل خانہ میں سے کون کون متاثر ہوا؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

مولانا بخش چانڈیو تو کورونا وائرس کا شکار ہوئے مگر ان کے اہل خانہ میں سے کون ...
مولانا بخش چانڈیو تو کورونا وائرس کا شکار ہوئے مگر ان کے اہل خانہ میں سے کون کون متاثر ہوا؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  

حیدر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءاور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اور بیٹے میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، ان کی اہلیہ اور بیٹے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، مولا بخش چانڈیو کو ان کے اہلخانہ سمیت گھر کے اندر ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا تھا اب ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد تنہاءکمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں، الحمد للہ طبیعت ٹھیک ہے۔

علاوہ ازیں لاڑکانہ سے منتخب ہونے والے سندھ اسمبلی کے رکن اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما معظم علی عباسی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -