نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے چھاپے کیوں مارے؟احسن اقبال نے حکومتی پلان بے نقاب کرتے ہوئےبڑا دعویٰ کر دیا

نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے چھاپے کیوں مارے؟احسن اقبال نے حکومتی ...
نیب نے شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے چھاپے کیوں مارے؟احسن اقبال نے حکومتی پلان بے نقاب کرتے ہوئےبڑا دعویٰ کر دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا میں  چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئےکہاہے کہ  مسلم لیگ ن کو گرفتاریوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت اور نیب کا فرض تھا کہ عدلیہ کے فیصلے کا انتظار کرتے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احسن اقبال نے کہا کہ نیب کو پشاور بی آرٹی کا منصوبہ نظر نہیں آتا،ادویات کےسکینڈل میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی، کیا یہ نیب کو نظر نہیں آتا؟حکومتی وزرا پہلے ہی پیش گوئیاں کرچکے تھے اور ان کا ایجنڈا بھی ہی یہی تھا کہ شہبازشریف کو گرفتار کیا جائے،حکمران پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، لاہور میں 6لاکھ سے زائد لوگ کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں،کپاس کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں اور حکومت کو سیاسی انتقام اور ذاتی انا کےعلاوہ کسی چیز کی کوئی فکرنہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، بتایا جائے کیا اس لڑائی کو دیکھ کر کوئی سرمایہ کار پاکستان آئے گا؟ ۔

مزید :

قومی -