شہباز شریف کو گرفتار کرنے کے لیے نیب نے حکمت عملی بنا لی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے نیب نے حکمت عملی ترتیب دے لی ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق ڈی جی نیب کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی نیب کو دوران بریفنگ آگاہ کیا گیا کہ ن لیگ کے مرکزی صدر کی گرفتاری کے لیے ٹیم کل صبح لاہور ہائی کورٹ پہنچے گی۔ نیب کی کوشش ہو گی کہ میاں شہباز شریف کو سماعت سے قبل گرفتار کر لیا جائے۔شہباز شریف کی ضمانت منظور نہ ہونے کی صورت میں بھی ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔