نیب ٹیم کا ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے تیسری جگہ چھاپہ،یہ جگہ کون سی تھی اور گرفتاری کا کیا بنا ؟نجی ٹی وی کا حیران کن دعوی

نیب ٹیم کا ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے تیسری ...
نیب ٹیم کا ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا کے بعد شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے تیسری جگہ چھاپہ،یہ جگہ کون سی تھی اور گرفتاری کا کیا بنا ؟نجی ٹی وی کا حیران کن دعوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا رائے ونڈ کے بعد نیب اور پولیس نے جلو کے علاقے میں چھاپہ مارا لیکن ن لیگی سربراہ کی  گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب اور پولیس نے جلو کے علاقے میں چھاپہ مارا، نیب نے ن لیگ کے ایم پی اے سہیل شوکت بٹ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا لیکن گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جلو کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اور پولیس کا جلو کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے نیب ٹیم نے لاہور میں ماڈل ٹاؤن اورجاتی امرا رائے ونڈ میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ شہبازشریف کی گرفتاری کی صورت میں نیب ہیڈکوارٹرزمیں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے، نیب ہیڈکوارٹرزمیں حوالات کو ڈس انفیکٹ کردیاگیا تھا اور نیب کے اعلی افسران شہبازشریف سے پوچھ گچھ کیلئے موجود تھے۔یاد رہے شہباز شریف نے نیب کے سامنے پیش ہونے کے بجائے حسب سابق نمائندے کے ذریعے جواب بھجوا دیا تھا، شہباز شریف کے نمائندہ محمد فیصل نے تفصیلی جواب جمع کروایا، جواب میں کہا گیا انہتر سال عمر ہے اور کینسر کا مریض ہوں، کورونا خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا، ویڈیو لنک یا سکائپ کے ذریعے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے۔نیب حکام نے جواب کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا تھا۔