سندھ میں امن کے لئے ” پکے کے ڈاکوﺅں“ کے خلاف کارروائی ضروری ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ میں امن کے لئے ” پکے کے ڈاکوﺅں“ کے خلاف کارروائی ضروری ہے، حلیم عادل ...
سندھ میں امن کے لئے ” پکے کے ڈاکوﺅں“ کے خلاف کارروائی ضروری ہے، حلیم عادل شیخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوﺅں کے سرپرست پکے کے ڈاکو ہیں جو اس وقت سندھ اسمبلی، کابینہ اور کراچی میں بیٹھے ہوئے ہیں،جب حاصل کارروائی پکے کے ڈاکوﺅں کے خلاف ہوگی تب کراچی میں امن آئے گا۔
نجی ٹی وی 92نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام ڈاکوﺅں سے بہت پریشان ہیں جو سرعام وارداتیں کرتے ہیں اور پولیس عوام کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔کراچی کے کچھ اضلاع پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کوٹھکیے پر دے دیئے گئے ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے سندھ پولیس کو تاجروں کے پیچھے لگا دیا ہے اور پولیس سے سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لئے کا م لیا جا رہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کو سیاسی بنادیا گیا ہے،جب صوبے میںاے ڈی خواجہ اور کلیم انعام آئی جی تھے تو سب کچھ ٹھیک تھا ان کے بعد سندھ کی پولیس کو تباہ کردیا گیا ہے۔اپنے خاص مقاصد کی تکمیل کے لئے اچھے افسران کو سائیڈپر کردیا جاتا ہے۔