کشیدگی شدت اختیار کر گئی، فلمی ناقد کمال آرخان نے سلمان خان کو کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

کشیدگی شدت اختیار کر گئی، فلمی ناقد کمال آرخان نے سلمان خان کو کیریئر تباہ ...
کشیدگی شدت اختیار کر گئی، فلمی ناقد کمال آرخان نے سلمان خان کو کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دے دی
سورس: Instagram/kamaalrkhan

  

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی فلموں کے ناقد کے طور پر شہرت رکھنے والے کمال آر خان اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے درمیان فلم ’’رادھے‘‘ کی ریلیز کے بعد شروع  ہونے والی کشیدگی کم ہونے کی بجائے شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب معاملہ دھمکیوں کی نہج تک پہنچ گیا ہے ، کمال آر خان نے سلمان خان کو کیریئر تباہ کرنے کی سیدھی دھمکی ہی دے ڈالی ہے ۔

کمال آر خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عام صارفین کی رسائی کو بند کر دیا ہے۔ کے آرکے نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کا نام لیے بغیر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’دیکھو بالی وڈ کے غنڈے بھائی، لڑنے کی ہمت ہے تو سامنے آکر لڑو! یہ احمق گلوکار (میکا سنگھ)  اور جدوجہد کرنے والی اداکاراؤں کو آگے کر کے ان کے پیچھے نہ چھپو!‘۔کے آ کے نے کہا کہ ’میرا وعدہ ہے کہ میں تمہارا کیریئر تباہ کر کے تمہیں ایک ٹیلی ویژن میزبان بنا دوں گا،یہ تمہارا آخری وقت ہے‘۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے اپنی فلم ’رادھے‘ پر منفی تجزیہ کرنے پر کمال آر خان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ سلمان خان کی حمایت میں گلوکار میکا سنگھ بھی میدان میں آئے اور کے آرکے کو ’گدھا‘ اور ’چوہا‘ کہا۔ میکا سنگھ نے کمال آر خان کے خلاف ایک گانا بھی ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا عنوان ’کے آرکے کتا‘ ہوگا۔

مزید :

تفریح -