صارفین کی علیزے شاہ کے مغربی طرز کے لباس زیب تن کرنے پر تنقید، گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آ گئیں

صارفین کی علیزے شاہ کے مغربی طرز کے لباس زیب تن کرنے پر تنقید، گلوکارہ مومنہ ...
صارفین کی علیزے شاہ کے مغربی طرز کے لباس زیب تن کرنے پر تنقید، گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی میدان میں آ گئیں
سورس: Instagram/alizehshahofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کو اپنی نئی ویڈیو شیئر کرنے کے باعث صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو اُن کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اُنہیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ٹی پنگ رنگ کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

تاہم متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ پر تنقید کی گئی ہے کہ وہ اس نئے روپ میں اچھی نہیں لگ رہی ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ پہلے مداح علیزے شاہ کو پسند کرتے تھے پر اب ایسا نہیں۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ شہرت حاصل کرنے کے لیے علیزے شاہ نے اپنی معصومیت کھودی۔ ایک اور مداح نے کہا کہ علیزے شاہ اپنی عزت کروانا خود ہی ختم کیا۔

اداکارہ ایک موبائل کی لاؤنچنگ تقریب کا حصہ تھیں جہاں انہوں نے پھرسے نامناسب لباس پہنا جس پرمداحوں کی جانب سے ملاجلا رد عمل سامنے آیا۔ اب اداکارہ ایک بارپھرتنقید کی زد میں ہیں۔

دوسری جانب گلوکارہ مومنہ مستحسن نے تنقید کرنے والوں کو کہا کہ احترام کے ساتھ میں آپ سے اتفاق نہیں کرتی وہ اب بھی وہ اب بھی وہی بندی ہے صرف اس نے اپنے آپ کو مختلف انداز میں پیش کیا۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ اگر علیزے شہرت حاصل نہ کرچکی ہوتی تو آپ اور میں اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں کو اپنی بات کے اظہار کی آزادی دینی چاہیئے جس طرح بھی وہ چاہیں۔

یادرہے کہ اداکارہ علیزے شاہ پچھلے کچھ عرصے سے تنقید کی زد میں ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں گلوکاری کے میدان میں بھی انٹری دی تھی جس پرمداحوں کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔

مزید :

تفریح -