پی ٹی آئی حکومت نے تین سالوں میں ملک تبا ہ کردیا، مرتضی وہاب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے کہا تھا کہ پہلے 100روز میں ملک میں تبدیلی آنا شروع ہو جائے گی ایک ہزار دن گزر گئے ہیں مگر کوئی بہتری نہیں لاسکے الٹا حکومت نے ان تین سالوں میں ملک کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے آنے سے پہلے موجو دہ وفاقی وزیر مراد سعید کہتے تھے کہ خان صاحب کے آنے سے پاکستان میں200ارب ڈالرآئیں گے لیکن خان صاحب آنے کے بعد پاکستان کے گردشی قرضے میں1.4کھرب کا اضافہ ہو گیا ہے۔
خان صاحب نے وعدہ کیاتھاآئی ایم ایف کے پاس نہیں جاو¿ں گا، انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا تھا کہ معیشت کو ایسا مضبوط کروں گا لوگ دیکھیں گے، حکومت کی کارکردگی اتنی ہی ہے بس کہ بجٹ پیش کرنے سے 10روز پہلے سیکرٹری خزانہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ وفانہیں ہوا،لوگوں سے روزگار چھین لیا گیا ہے،بنی گالا ریگولرائز ہوا لیکن غریب اور مزدور کی چھت گرا دی گئی ۔ یہ کہتے ہیںکہ معیشت کو صیح سمت میں ڈال دیا ہے اگر واقعی ہی ایسا ہے تومہنگائی اورغربت میں اضافہ کیوں ہورہاہے؟
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ حکومت کنفیوژن کا شکا ر ہے،ملک کی معیشت میں استحکام تب آئے گا جب سیاسی استحکام آئے گا۔ سندھ واحدصوبہ جس نے ٹیکس شرح کوسب سے کم رکھاہے، سب سے زیادہ ٹیکس کی شرح وفاق میں ہے،سندھ ریونیوبورڈنے 11 ماہ میں 108ارب ٹیکس اکٹھا کیاہے۔