شکار پور، ڈاکوﺅں کے خلاف رینجرز اور سندھ پولیس کا مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

شکار پور، ڈاکوﺅں کے خلاف رینجرز اور سندھ پولیس کا مشترکہ آپریشن کا فیصلہ
شکار پور، ڈاکوﺅں کے خلاف رینجرز اور سندھ پولیس کا مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

  

شکار پور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوﺅں کے خلاف رینجرز اور پولیس کی مدد سے آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔آپریشن کچے کے تمام علاقوں کو کلیئر کرانے کے لئے کیا جا ئے گا۔

نجی ٹی وی 92نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ کچے میں موجودڈاکوﺅں کے خلاف آپریشن کے حوالے سے حکمت عملی تیا ر کرلی گئی ہے جلد بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا۔ جب تک ایک بھی ڈاکو ہے آپریشن جاری رہے گا جبکہ آپریشن کے دوران تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوﺅں کی پشت پناہی میں ملوث کسی بھی بااثر شخص سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں رینجرز اور پولیس کے جوان شامل ہوں گے۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -