’سونم کپور کی وجہ سے باکسر کا مکا کھا یا ‘ ارجن کپورنے بچپن کاواقعہ بتا دیا
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی کزن سونم کپور کے لیے باکسر سے مکا کھانے کا واقعہ بتا دیا ۔بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اس وقت کا تذکرہ کیا جب ان کو کزن سونم کپور کی وجہ سے مار پڑی جس کے بعد انہیں سکول سے نکال دیا گیا۔
ارجن نے بتایا کہ وہ اور سونم ایک ہی سکول میں پڑھتے تھے، اس وقت وہ صحتمند تھے، انہیں باسکٹ بال کھیلنا بے حد پسند تھا اور ایک مرتبہ سونم سکول میں باسکٹ بال کھیل رہی تھی تو کچھ سینئرز آئے اور انہوں نے اس سے بال چھین لی جس کے بعد سونم کپور روتی ہوئی آئی اور اس بارے میں بتایا۔ارجن نے بتایا کہ انہیں لڑائی جھگڑا بالکل پسند نہیں تھا لیکن اس وقت ان سے رہا نہیں گیا اور انہوں نے جاکر اس لڑکے کو کھری کھوٹی سنانا شروع کردیں، وہ لڑکا گھورتا رہا اور پھر اس نے زوردار مکا میرے منہ پر مارا۔اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایک باکسر تھا جس کا علم مجھے بعد میں ہوا میں نے سوچا سونم کی وجہ سے غلط لڑکے سے پنگا لے لیا ۔