قربانیوں کی عظیم داستان ، باپ کے بعد بیٹا بھی فرض کی راہ میں شہید ہوگیا

قربانیوں کی عظیم داستان ، باپ کے بعد بیٹا بھی فرض کی راہ میں شہید ہوگیا
قربانیوں کی عظیم داستان ، باپ کے بعد بیٹا بھی فرض کی راہ میں شہید ہوگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندر کے علاقہ میں ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس مقابلے میں پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا۔شہید اہلکار کا باپ بھی کچھ عرصہ قبل داتا دربار بم دھماکے میں شہید ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سندر کی حدود میں ملتان روڈ پر موہلنوال اڈا کے قریب دوران واردات ڈاکوؤں اور سندر پولیس کا فائرنگ کا تبادلہ  ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس ملازم سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا ہے۔مراکہ ملتان روڈ پر ڈاکو واردات کرنےمیں مصروف تھے کہ راہگیر نے واردات کے حوالے سے 15 پر پولیس کو اطلاع دی ۔واردات کی اطلاع ملتے ہی سندر پولیس کے جوان دوران واردات  ہی موقع پرپہنچ گئے۔اس دوران ڈاکوؤں اور سندرپولیس میں فائرنگ کاتبادلہ ہواجس میں قیصرنامی پولیس ملازم شہید ہوگیا ہے۔شہید کانسٹبل قیصر مانگامنڈی کے نواحی علاقے گاؤں چاہ تمولی کا رہائشی  تھا۔شہید ہونے والے کانسٹیبل کا باپ اللہ دتہ بھی کچھ عرصہ قبل داتا دربار لاہور بم دھماکے میں شہید ہوا تھا۔

شہید اہلکار کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی جس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی  سمیت پولیس افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مزید :

قومی -