ارطغرل کی حفصہ خاتون نے مسلم خواتین کو اپنا سکارف باندھنے کا انتہائی آسان طریقہ بتادیا
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ اس ڈرامے کے کئی کردار پاکستان میں بے پناہ مقبول ہوئے۔چنانچہ یہ کردار ادا کرنے والے ترک اداکاروں اور اداکاراﺅں کی سوشل میڈیا پر سرگرمیاں بھی پاکستان میں بہت مقبولیت حاصل کرتی ہیں۔ انہی میں سے ایک اداکارہ بورسین عبداللہ بھی ہیں جنہوں نے ڈرامے میں ’حفصہ خاتون‘ کا کردار تھا۔حفصہ خاتون، بامسی بیریک کی بیوی ہوتی ہے۔
ارطغرل غازی کی اس حفصہ خاتون کو تو پاکستانیوں نے بھرپور پذیرائی دی تاہم اب حقیقی زندگی میں بورسین عبداللہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کر دی ہے کہ پاکستان میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں بورسین عبداللہ مسلم خواتین کو اپنا سکارف باندھنے کا انتہائی آسان طریقہ بتاتی ہیں۔ اس ویڈیو پر کمنٹس میں کئی خواتین اظہار خیال کر رہی ہیں کہ وہ نہیں جانتی تھیں کہ سکارف باندھنا اتنا آسان ہوتا ہے، آئندہ وہ اسی طریقے سے سکارف باندھا کریں گی۔ واضح رہے کہ 33سالہ بورسین عبداللہ حقیقی زندگی میں صالح مراس کی اہلیہ ہیں۔ ان کی شادی 2018ءمیں ہوئی تھی۔