کاروباری حضرات کیلئے بڑی خوشخبری ، پاک چین بارڈر 19 ماہ کے  بعد کھل گیا

کاروباری حضرات کیلئے بڑی خوشخبری ، پاک چین بارڈر 19 ماہ کے  بعد کھل گیا
کاروباری حضرات کیلئے بڑی خوشخبری ، پاک چین بارڈر 19 ماہ کے  بعد کھل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور چین کے بارڈر کو 19 ماہ کے بعد تجارت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

کورونا کی عالمی وبا شروع ہونے کے بعد پاک چین بارڈر بند کیا گیا تھا جو 19 ماہ بند رہنے کے بعد اب کھول دیا گیا ہے۔ پاک چین بارڈر یکطرفہ تجارت کیلئے کھولا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کو یقینی بناتے ہوئے پاکستانی تاجروں کو چین سے درآمدات کی اجازت دے دی گئی ہے۔ چین سے مال لانے والی گاڑیوں کو بارڈر کے قریب ہی احاطے میں خالی کیا جائے گا، اس کے بعد مال کو ملک کے اندر سپلائی کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -بزنس -