"مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں، اگر آپ کو اپنی زندگی میں کوئی چاہیے تو یہ بنا شادی کے کیوں نہیں ہوسکتا؟"

"مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں، اگر آپ کو اپنی زندگی میں کوئی ...
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وہ یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتیں کہ وہ زندگی میں کبھی شادی بھی کریں گی۔

ووگ میگزین کو دیے گئے طویل انٹرویو میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ان کے والدین نے پسند کی ارینج میرج کی تھی۔ وہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے، باقی کام دونوں کے والدین نے کردیا۔

ملالہ یوسفزئی کو یقین نہیں ہے کہ وہ زندگی میں کبھی شادی بھی کریں گی۔ " مجھے اب بھی سمجھ نہیں آتی کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنا پڑتی ہے، اگر آپ اپنی زندگی میں ایک شخص کو چاہتے ہیں تو آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، آخر کیوں یہ صرف ایک پارٹنر شپ نہیں ہوسکتی؟"

ملالہ کے مطابق ان کی والدہ ان کی اس سوچ سے متفق نہیں ہیں ۔ "وہ کہتی ہیں ملالہ ایسی بات کرنے کی ہمت بھی نہ کرنا ، تمہیں شادی کرنی ہی ہوگی، شادی خوبصورت چیز ہے۔"

ملالہ نے بتایا کہ ان کے والد کو رشتے کے حوالے سے ای میلز موصول ہوتی رہتی ہیں۔ " وہ لڑکا کہتا ہے کہ اس کے پاس بہت سی زمین اور کافی گھر ہیں ، وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتا ہے۔"

ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا "اگرچہ اب میرا یونیورسٹٰی میں دوسرا سال ہے لیکن میں سوچتی ہوں کہ میں کبھی شادی نہیں کروں گی، میرے کبھی بچے نہیں ہوں گے، میں بس اپنا کام کرتی رہوں گی، میں اپنی فیملی کے ساتھ ہنسی خوشی رہوں گی۔ میں نہیں سمجھتی کہ آپ ہمیشہ ہی ایک جیسے رہتے ہیں، جب آپ کی عمر بڑھتی ہے تو آپ میں تبدیلی آتی ہے۔"

View this post on Instagram

A post shared by Malala (@malala)