آرمی چیف سے قطری وفد کی خصوصی  ملاقات

آرمی چیف سے قطری وفد کی خصوصی  ملاقات
آرمی چیف سے قطری وفد کی خصوصی  ملاقات

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج  کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطر کے وفد  نے ملاقات کی ہے۔

قطری وفد کی قیادت چیئرمین پاک قطر تکافل کمپنی شیخ علی عبداللہ الثانی نے کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے مختلف شعبوں میں قطر کے تعاون کو سراہا جبکہ  قطری وفد نے  خطےمیں تصادم روکنے کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور  پاکستان سے تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہارکیا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -