ہماری ٹیم کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہیے، آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے بورڈ سے مطالبہ کردیا

ہماری ٹیم کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہیے، آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ...
ہماری ٹیم کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہیے، آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے بورڈ سے مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کینبرا(ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہئے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار پانچ سالوں کے دوران پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہاں سیکیورٹی کی صورتحال بہت اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران بین الاقوامی کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلا ہے اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن اور خوش تھے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ انگلینڈ بھی اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، یہ کرکٹ کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک لمبے عرصے تک ابوظہبی میں کرکٹ کھیلی ہے، اب انہیں اپنے گھر میں ہی کرکٹ کھیلنی چاہئے۔

مزید :

کھیل -