آرمی چیف کا کوٹلی کے علاقہ میں تربیتی علاقوں کا دورہ 

آرمی چیف کا کوٹلی کے علاقہ میں تربیتی علاقوں کا دورہ 
آرمی چیف کا کوٹلی کے علاقہ میں تربیتی علاقوں کا دورہ 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں کا دورہ گیا اور جنگی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 آرمی چیف کوٹلی کے قریب تربیتی علاقوں میں پہنچے تو کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر  جنرل قمر جاوید باجوہ کو مشق تسخیر جبل پر بریفنگ دی گئی۔ ان مشقوں کا مقصد فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، مشقوں سے دفاع اور حملہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ان مشقوں سے پہاڑی علاقوں میں دفاع اور حملہ کرنے کی مشق کی جائے گی۔آرمی چیف نے فارمیشنز کی جنگی تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے محنت اور تربیت بہت ضروری ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -