مئی میں مہنگائی کی شرح 0.44فیصد بڑھی، مجموعی شرح 13.76فیصد ہو گئی: ادارہ شماریات 

مئی میں مہنگائی کی شرح 0.44فیصد بڑھی، مجموعی شرح 13.76فیصد ہو گئی: ادارہ ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) ملک میں گزشتہ ماہ(مئی2022)کے دوران سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 13.76فیصد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اپریل 2022کے مقابلہ میں مئی 2022کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.44فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ (سی پی آئی)میں مئی 2022کے دوران سالانہ بنیادوں 13.8فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے، اپریل میں سی پی آئی میں سالانہ بنیادوں پر 13.4فیصد کا اضافہ ہوا تھا، شہری علاقوں میں مئی 2022میں سی پی آئی میں سالانہ بنیادوں پر 12.4فیصد کی نموریکارڈکی گئی، اپریل میں شہری علاقوں میں سی پی آئی میں سالانہ بنیادوں پر12.2فیصد کی نموہوئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں شہری سی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر 0.3فیصد کا اضافہ ہوا ہے، دیہی علاقوں میں صارفین کیلئے قیمتوں کے عمومی اشاریہ میں مئی 2022کے دوران 15.9فیصد کی نموہوئی ہے، اپریل میں دیہی سی پی آئی میں 15.1فیصد کا اضافہ ہواتھا، دیہی سی پی آئی میں مئی میں ماہانہ بنیادوں پر0.6فیصدکااضافہ ہوا۔پی بی ایس کے مطابق مئی میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی)میں سالانہ بنیادوں پر 14.1فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 14.2فیصد کا اضافہ ہوا، اسی طرح ہول سیل پرائس انڈیکس میں مئی کے دوران 29.6فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے، اپریل میں ہول سیل پرائس انڈیکس میں 28.1فیصد کی نموریکارڈ کی گئی تھی۔

مہنگائی 

مزید :

صفحہ آخر -