بنکوں نے طے شدہ اہداف سے زائد حج درخواستوں کی بکنگ کر ڈالی

بنکوں نے طے شدہ اہداف سے زائد حج درخواستوں کی بکنگ کر ڈالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور کی جلد بازی یا نااہلی یا بنکوں سے کوآرڈنیشن کا فقدان،بنکوں نے طے شدہ اہداف سے زائد حج درخواستوں کی بکنگ کر ڈالی۔اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہوتے ہی ملک بھر سے وصول ہونے والی درخواستوں کا ریکارڈ چیک کرنے کی بجائے اسی رات2480 افراد کا کوٹہ بچ جانے کا اعلان کر کے ملک بھر کے تمام شہروں سے ویٹنگ لسٹ والوں کو پیر کے دن ہر صورت پیکیج کی رقم جمع کرانے کی ہدایت کی۔2480افراد نے وزارت کے حکم کی تعمیل میں پیر کو پیکیج کی رقم جمع کرا کر پاسپورٹ جمع کرا دیئے۔وزارت کے آئی ٹی سیکشن نے جب ڈیٹا چیک کیا تو معلوم ہوا1200سے1500 افراد ڈبل پیکیج جمع کرا چکے ہیں۔ دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے چاہئے تو تھا کہ بارڈ شپ کا کوٹہ منتقل کر دیتے یا پرائیویٹ سکیم کے سستے پیکیج والوں کو حاجی منتقل کر دیتے ایسا اب تک نہیں ہوا سب سر پکڑے بیٹھے ہیں۔ سرکاری فلائٹ شیڈول نہیں بن رہا، پرائیویٹ سکیم کا عمل بھی آگے نہیں بڑھ رہا۔وزارت کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کی ہے عملاً ایسا ہو چکا ہے۔ذمہ دار ذرائع نے خبر شائع نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے بدنامی ہو گی۔یاد رہے اس سال سیکرٹری سمیت بڑے ذمہ دار پہلا حج کروا رہے ہیں۔
بکنگ

مزید :

صفحہ آخر -