حمزہ شہباز کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پرسماعت 6 جون تک ملتوی 

 حمزہ شہباز کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پرسماعت 6 جون تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کانوٹیفکیشن معطل کرنے سے متعلق دائردرخواست پرسماعت 6 جون تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی کے وکلاء کودلائل دینے کی ہدایت کردی۔سماعت شروع ہوئی تو پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیارکیا کہ دوسری بار وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں جس کو زیادہ ووٹ ملیں وہ کامیاب قرار پاتا ہے،پہلی بار وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے 186 ووٹ لینا ضروری ہے،دوسری بار ووٹنگ میں زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار کامیاب قرار پاتا ہے،25 نااہل ممبران کو نکال کر جتنے ممبران موجود ہوں گئے اس میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والا کامیاب قرار پائے گا،کسی پارٹی ممبر کو دوسرے کو ووٹ دینے سے سپریم کورٹ نے روک دیا ہے،سپریم کورٹ کا مختصر حکم نامہ بھی عملدرآمد کے لئے کافی ہے،آئین کہتا ہے جس کے پاس عددی اکثریت ہو گی وہ چیف منسٹر بنے گا۔

 حمزہ شہباز تعیناتی

مزید :

صفحہ آخر -