تحریک انصاف نے سرکاری افسروں کو ڈرانے کا سلسلہ ختم نہ کیا توایکشن لینگے: عطا تارڑ 

تحریک انصاف نے سرکاری افسروں کو ڈرانے کا سلسلہ ختم نہ کیا توایکشن لینگے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر، نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ گھی اور چینی کی قیمتوں کے حوالے سے ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے روزانہ کی بنیاد جواب طلبی کی جائے،کابینہ نے منظوری دیدی ہے آئندہ چند روز میں گھی کی قیمتوں پر بھی سبسڈی فراہم کریں گے،شوگرملوں نے قیمتوں میں کمی کیلئے تعاون نہ کیا تو ایکشن لیں گے، خیبر پختوانخواہ نے آٹے کی فراہمی کیلئے دو خطوط لکھے ہیں،عوامی مفاد میں خیبر پختو ا حکومت کو گندم فراہم کی جائے گی،ٹاسک فورسز، پارلیمانی سیکرٹریز، استحقاق کمیٹی ہمارا اور اتحادیوں کا حق ہے،پی ٹی آئی سرکاری افسران کو ڈرانے والا سلسلہ ختم کر دے وگرنہ سخت ایکشن لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد سید حسن مرتضیٰ، اویس لغاری،علی حیدر گیلانی اور دیگر کے ہمراہ 90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔کابینہ کے اجلاس میں لانگ مارچ کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا،آئی جی پنجاب، آر پی اوز، ڈی پی اوز اور پولیس اہلکاروں کو درست انداز میں فرائض سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا،پولیس افسروں و انتظامیہ کیخلاف مقدمات کے اندراج کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مہنگائی اور امن و امان کنٹرول کرنا اجلاس کا بنیادی ایجنڈہ تھا،اجلاس میں احتساب کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی لیکن فرح گوگی صاحبہ سمیت دیگر کرپشن کے کیسز محکمے اپنے حساب سے دیکھیں گے،کرپشن کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بہت جلد کابینہ میں توسیع کی جائے گی،استحقاق کمیٹی کا حق اب ہمارا ہے،پنجاب اسمبلی میں تمام کمیٹیوں کی ازسر نو تشکیل کی جائے گی،افسروں کو دھمکیاں قابل مذمت ہے، ہم اپنے افسروں کے پیچھے کھڑے ہوں گے،انتشار کو ہر حال میں روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری پہلے رزق کمانے عدالت جاتے تھے لیکن اب جھوٹ بولنے جاتے ہیں،پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ میں افسران کے خلاف مقدمات کیلئے درخواستیں جمع کروائی جا رہی ہیں،افسران و پولیس اہلکاروں کی قانونی معاونت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حماد اظہر خود تو بھاگے والدہ کو پولیس کے آگے کرکے بیان دلوا دیا، محمود الرشید نے سٹور میں چھپ کر پولیس کو فون کرکے گرفتاری دی،گھروں سے گولیاں برسائی گئیں، میٹرو اسٹیشن اور درختوں کو جلا دیا گیا،علی امین گنڈا پور فائرنگ کرتے رہے،اس کلچر کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کھاد،آٹا ادویات مافیاز کا دور نہیں ہے،افسران کو ڈرانے والا سلسلہ ختم کر دیں وگرنہ سخت ایکشن لیں گے۔
عطاتارڑ

مزید :

صفحہ آخر -