پاک بحریہ کے 7 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) 7 کوتمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض 

  پاک بحریہ کے 7 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) 7 کوتمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض 

  

 اسلام آباد (آن لائن)پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز  سے نوازدیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز/سیلرز اور سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 7 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 7 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) تفویض کیے گئے۔ 2 افسران کو ان کی جرات و بہادری کے اعتراف میں تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔تقریب میں 4 افسران اور سیلرزکو امتیازی اسناد سے نوازا گیا۔ 28 چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔ 50 آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی خطوط سے بھی نوازا گیا۔تقریب میں پاک بحریہ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  پاک بحریہ 

مزید :

صفحہ آخر -