ملائیشیا کے شہر صباح میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام کھلی کچہری

ملائیشیا کے شہر صباح میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام کھلی کچہری

  

کوالالمپور (محمد فاروق ڈوگر)ملائیشیا کے شہر صباح میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام25 مئی کو ایک کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی اور خاص طور پر بزنس کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، اس کھلی کچہری کا مقصد حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن اور پاکستانی کمیونٹی کے درمیان ایک مضبوط تعلق قائم رکھنا ہے اور ساتھ ساتھ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کا حل نکالنے  میں ان کی مدد کرنا ہے اس کھلی کچہری میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ  نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کو تفصیل سے بریفنگ دی اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا کھلی کچہری کا انعقاد UTC صباح میں کیا گیا انہوں نے حریت رہنما یاسین ملک کی ناجائز عمر قید کی سزا کی مذمت کی اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ صباح میں پاکستان ہائی کمیشن کیمپ آفس بھی قائم کیا جائے گا آخر میں پاکستانی کمیونٹی نے گورنمنٹ آف پاکستان اور ہائی کمیشن کی کوششوں خاص طور پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور آن لائن پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی تجدید کی سہولت دینے پر کاوشوں کو سراہا۔

آمنہ بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -