شارٹ کٹ سے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوتی، قوی خان

شارٹ کٹ سے کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوتی، قوی خان

  

  لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارقوی خان نے کہا کہ میں ہر جگہ یہی نصیحت کرتا ہوں کہ شارٹ کٹ والے فارمولے کو کبھی نہ اپنایا جائے کیونکہ اس سے حاصل ہونے والی کامیابی عارضی ہوتی ہے۔ محنت کا مشکل اور کٹھن راستہ اپنایا جائے جس پر چلنا آسان نہیں ہوتا لیکن اس کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابی پائیدار اور طویل ہوتی ہے۔ قوی خان نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں فنکاروں پر صرف کام کرنے کی دُھن سوار ہوتی تھی،آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہو گئی ہے۔ قوی خان نے کہا کہ کسی بھی اداکارکے لئے فلم انڈسٹری میں کام کرنا آخری حد ہوتی ہے لیکن سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے۔ 

میں نے اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھاہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ نئے آنے والے بھی میرے تجربے سے استفادہ کریں۔میرا ماننا ہے کہ اگر کوئی فن کی الف ب سیکھنا چاہتا ہے تو سٹیج اس کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، یہاں سے سیکھے ہوئے اداکار کے فن میں پختگی نظر آتی ہے۔

مزید :

کلچر -