محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے، عینی خان

محنت سے موجودہ مقام حاصل کیا ہے، عینی خان

  

 لاہور)فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل عینی خان نے کہا کہ مجھے شوبز انڈسٹری میں ایک سال ہو گیا ہے آج جس مقام پر ہو اس کیلئے بہت محنت کی میں نے محنت سے انسان اپنی ہر منزل حاصل کر لیتا ہے انہوں نے کہا شوبز میں اپنے نام کمانا اور اپنا آپ منوانا بہت مشکل ہے آج جس مقام پر میں کھڑی ہوں یہاں تک پہنچے کیلئے  بہت محنت کی اور بہت کچھ کھویا۔عینی خان نے کہا کہ مقام حاصل کرنا بہت آسان لگتا مگر اس مقام کو حاصل کر کے قائم رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اداکارڈرامہ کرتا ہے اس کو انسان کی کیمرہ کی آنکھیں دیکھتی ہیں اور ایک اچھے فنکار کوکیمرے کے سامنے زیادہ مشکل نہیں ہوتی،عینی خان نے کہا کہ مسلسل فلمیں اور ڈرامے کرنا میر ا خواب نہیں اچھی فلمیں اور ڈرامے کرنا میرا مقصد ہے جن میں میرے لئے چیلنجنگ رول ہوں جن کو ادا کرتے ہوئے مجھے مشکل بھی پیش آئے اور میں اس کو اچھے طریقے سے ادا کرسکوں۔

مزید :

کلچر -