پروگرام ریڈیو کلینک میں ڈاکٹر خالد محمود خان شریک
لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو کلینک میں پروفیسر آف میڈیسن علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد محمود خان اور انچارج کارڈک سرجری یونٹ شیخ زید ہسپتال لاہور ڈاکٹر عقیل احمد کی شرکت،میزبان اور پروڈیوسر مدثر قدیر تھے۔پروگرام کے پہلے حصے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان کا کہنا تھا منکی پاکس لاکڑا کاکڑا کی قسم ہے اس سے گبھرانے کی ضرورت نہیں،احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھ کر اس کا علاج کیا جانا ضروری ہے ان کا کہنا تھا گزشتہ روز اس بیماری میں مبتلا مریض کے جناح ہسپتال میں داخلے کی باتیں بے بنیاد تھیں اس مریض کو جلد کی بیماری لاحق تھی جس کا علاج کراکر اب وہ گھر شفٹ ہوچکا ہے پیغام میں انھوں نے سامعین کو ہیٹ ویو سے بچنے کی تلقین کرتے ہوئے انھیں سر اور گردن ڈھانپ کر باہر نکلنے کی تاکید کی۔پروگرام کے دوسرے حصے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عقیل احمد کا کہنا تھا کہاایک کٹ کے ذریعے دل کے بائی پاس کا آغاز 60 ء کی دھائی میں ہوا۔
اورہمارے ہاں اس کو پہنچنے میں دیر لگی اس طریقہ کار کی خصوصیت خون کی کم سے کم ضرورت اور درد کا احساس نہ ہونا ہے جبکہ مریض آپریشن کے 3 دن گھر شفٹ ہوجاتا ہے اور ایک ہفتے بعد اپنا کام بھی کرسکتا ہے چاہے وہ کتنا مشقت طلب کیوں نہ ہو۔