معروف بزنس مین میاں منشاء کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)معروف بزنس مین میاں منشا کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں منشا وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنے ترکی جا رہے تھے۔میاں منشا کا طیارہNISHAT-1جیسے ہی افغانستان کی حدود میں پہنچا تو اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔پائلٹ طیارے کو افغانستان سے واپس لاہور ائیرپورٹ لے آیا، تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد میاں منشا اسی طیارے میں دوبارہ سفر کرکے ترکی پہنچے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ میاں منشا وزیراعظم کے ہمراہ ترکی میں کاروباری وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
میاں منشا