کراچی،سپر سٹور کے وئیر ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی سے  ایک شخص جاں بحق

     کراچی،سپر سٹور کے وئیر ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی سے  ایک شخص جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے علاقے جیل چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں واقع سپر سٹور کے ویئر ہاؤس میں آگ لگ گئی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جیل چورنگی پر واقع 15 منزلہ رہائشی عمارت کے فرسٹ اور گراؤنڈ فلور پر سپر اسٹور ہے جس کے وئیر ہاؤس میں آگ لگی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ میں آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ امدادی کارکنوں نے سخت جدوجہد کے بعد عمارت سے لوگوں کو نکالا۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر ٹینڈرز کے ذریعے اسٹور میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، جبکہ سٹور میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جو نوکری کیلئے انٹرویو دینے آیا تھا۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، جس کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عوام کو سپر سٹور کی طرف جانے سے روک دیا۔
آگ

مزید :

صفحہ اول -