پاکستان کے ساتھ 2019ء کا قرض پروگرام جلد بحال ہو جائے گا: آئی ایم ایف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کیے جو خوش آئند ہے، پاکستان کیساتھ 2019 کا قرض پروگرام جلد بحال ہوجائیگا۔نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرت تعمیری رہے، پاکستان کے ساتھ ساتویں جائزہ کے تصفیہ طلب نکات پر بات چیت ہوئی ہے، امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ 2019 کا قرض پروگرام جلد بحال ہوجائے گا۔ایسٹر پریز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کرمعیشت کو سہارا دیا، پاکستان کو معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرنا ہے، معاشی ترقی کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، پاکستان کے ساتھ بات چیت آئندہ بھی جاری رہے گی۔
آئی ایم ایف