لندن، پاکستانی ہائی کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر چیکواودیگرکیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دیدی

    لندن، پاکستانی ہائی کمیشن نے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر چیکواودیگرکیخلاف ...

  

  لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ہائی کمیشن نے تحریک انصاف برطانیہ کے رہنماجہانگیر چیکوودیگرکیخلاف کارروائی کیلئے برطانوی حکومت کو درخواست دیدی۔ہائی کمیشن کی جانب سے برطانوی حکومت کو دی گئی درخواست میں 25 مئی کو تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے ہائی کمیشن کی عمارت میں زبردستی گھسنے، سفارتی عملے سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سفارتی عملے کو دھمکیاں وگالیاں دی گئیں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ہائی کمیشن نے درخواست برطانوی دفتر خارجہ کو جمع کروائی ہے جس کے ساتھ واقعے کی ویڈیوز بھی جمع کرائی گئی ہیں۔کمیشن نے ویڈیوز میں نظر آنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہائی کمیشن 

مزید :

صفحہ اول -