حکومت الیکشن شیڈول کا اعلان کرے، پنجاب کوآئینی حق سے محروم نہ کیا جائے: فواد چودھری

  حکومت الیکشن شیڈول کا اعلان کرے، پنجاب کوآئینی حق سے محروم نہ کیا جائے: ...

  

       لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  فواد چودھری نے کہا ہے کہ کوئی عزت دار شخص موجودہ سسٹم کے ذریعے عہدہ قبول نہیں کرے گا، حکومت الیکشن شیڈول کا اعلان کرے ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلی نہیں رہے،، پنجاب بغیر حکومت کے چل رہا ہے، حمزہ شہباز کا مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے، سپیکر ری الیکشن کا آرڈر کریں، پنجاب کے لوگوں کو آئینی حق سے محروم نہ کیا جائے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم استعفے دے چکے ہیں ہمارے اراکین سپیکر کے پاس جاکر کیا کریں گے،سپیکر کے پاس نظر ثانی کا اختیار نہیں،تحریک انصاف کوئی مسلح تنظیم نہیں، ہمارے بیک ڈور رابطے نہیں بلکہ اوپن رابطے ہیں، ہمارا رابطہ نئے انتخابات پر ہے،جو الیکشن کمیشن راجہ ریاض کا نامزد ہو اس کے تحت انتخابات کیسے ہوں گے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جاکر ووٹوں کو گنا نہیں جا سکتا،حمزہ شہباز یا تو اعتماد کا ووٹ لیں یا پھر دوبارہ انتخاب کرایا جائے،مخصوص نشستوں پر کوئی نااہل ہو تو دوسرے نمبر پر آنے والا منتخب ہو جاتا ہے۔ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز 25 لوٹوں کا ووٹ لے کر وزیراعلیٰ بن گئے، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد یہ ووٹ ہیں ہی نہیں،سپریم کورٹ اس معاملے پر فیصلہ دے چکی ہے،ہائیکورٹ کو اختیار نہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سماعت کرے،یہ آسان سا نکتہ ہے مگر اس پر بحث ختم ہی نہیں ہو رہی یہ کیس تو گھنٹوں کے حساب سے چلنا چاہیے، لانگ مارچ میں غیر قانونی طور پر تشدد کیا گیا،خواتین کی بے حرمتی کی گئی،ہم ایسے لوگوں کو نشان عبرت بنائیں گے،عدالتیں تحریک انصاف یا (ن) لیگ کو سن کر نہیں بلکہ قانون اور انصاف کے مطابق فیصلہ کریں،ایک جماعت کے لیے ساری ساری رات عدالتیں کھلیں یا دوسروں کو خوش کرنے کے لیے فیصلے نہیں ہونے چاہئیں۔

 فواد چودھری 

مزید :

صفحہ اول -