آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار  2 مسلمان وزرا ء شامل

  آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار  2 مسلمان وزرا ء شامل

  

   کینبیرا (مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا شامل ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آسٹریلیا کی نئی حکومت نے حلف اٹھایا جس میں ریکارڈ 13 خواتین اور پہلی بار 2 مسلمان وزرا  وفاقی کابینہ کا حصہ بن گئے۔رپورٹس کے مطابق گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلی کی زیر صدارت حلف برداری کی تقریب دارالحکومت کینبیرا میں منعقد ہوئی جس میں منتخب  وزیر اعظم انتھونی البانیس اور ان کی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق 30 رکنی نئی  آسٹریلوی کابینہ میں پہلی بار 2 مسلمان وزرا 'ایڈ ہیوزک 'اور خاتون 'این ایلی' شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایڈ ہیوزک کو وزارت صنعت اور سائنس  جبکہ این ایلی کو  وزیر  برائے یوتھ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں۔

کابینہ

مزید :

صفحہ اول -