ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، وزیر داخلہ 

   ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا، اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دینگے،فسادی مارچ اور شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا،اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی تنخواہیں، الاونسز اور شہداء پیکیج کو ائندہ مالی سال سے پنجاب اور کے پی مساوی کر دیا جائیگا۔ بدھ کو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کی آپریشنل استعداد کاربڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت کمانڈنٹ فرنٹیر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود، آئی جی پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر، چیف کمشنر اسلام آبادعامر احمد علی اور دیگراعلیٰ حکام  نے  شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کیلئے اسلام آباد پولیس اورفرنٹئیر کانسٹیبلری کو مزید مالی،تکنیکی وسائل اور لیگل سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا،اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں اورالاؤنسز کو پنجاب پولیس کے مساوی کرنے،اسلام آباد پولیس کے شہداء پیکیج کے ایک ارب کے بقایاجات فی الفورادا کرنے،فرنٹئیر کانسٹیبلری کی تنخواہیں، الاونسز اور شہداء پیکیج کو خیبر پختونخوا پولیس کے مساوی کرنے،فرنٹیر کانسٹیبلری کو پولیس کی معاونت کیلئے بطور فساد مخالف فورس استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا ملک کو فسادی جتھوں اور شرپسند عناصر کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا نہیں جا سکتا،دارالحکومت اسلام آباد میں فسادی مارچ کو کسی بھی صورت داخل نہیں ہونے دینگے،فسادی مارچ اور شر پسند عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔قانون ہاتھ میں لینے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے فسادی مارچ کے شرپسندوں کی پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاورں  پر تشدد اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا  کابینہ نے فسادی مارچ کو بہترین پیشہ وارانہ طریقے سے ہینڈل کرنے پر اور امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے پولیس، رینجرز اور ایف سی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے،اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی تنخواہیں، الاونسز اور شہداء پیکیج کو ائندہ مالی سال سے پنجاب اور کے پی مساوی کر دیا جائیگا۔ 
 وزیر داخلہ 

مزید :

صفحہ اول -