ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بجٹ سے بہت امیدیں وابستہ،ملک نصیر

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بجٹ سے بہت امیدیں وابستہ،ملک نصیر

  

لاہور (انٹرویو:میاں اشفاق انجم: تصاویر، ایوب بشیر) رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی بجٹ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو اعتماد دینے کے لئے خصوصی ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔ڈی ایچ اے لاہور کے بعد ڈی ایچ اے ملتان اور بہاولپور بہترین سرمایہ کاری کے لئے موضوع ترین ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کے بعد گھی اور آئل کے ساتھ بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔وزیراعظم وفاقی بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے سمیت ملکی معیشت کی مضبوطی کے لئے گھر بنانے اور بیرون ممالک سے سرمایہ کاری لانے کے لئے ایمنسٹی سکیم کا اعلان کریں ان خیالات کا اظہار این زیڈ مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی نامور شخصیت ملک نصیر احمد نے روزنامہ ”پاکستان“ سے خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا تعمیراتی پیکیج ایمنسٹی سکیم کے خاتمے کے بعد رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ گھر بنانے کا عمل بھی رُک چکا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لینے کی وجہ سے بیرون ملک موجود پاکستانیوں میں سخت بے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔وفاقی بجٹ میں بلڈر اور ڈویلپرز کے ساتھ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو آن بورڈ لیا جائے اور ان کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے۔ملک نصیر نے کہا ڈالر کی سمگلنگ روکی جائے،آئی ایم ایف کی غلامی سے مستقل نجات کے لئے قوم کو اعتماد میں لیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -