مہر کاشف یونس وفاقی ٹیکس محتسب کے اعزاز ی کوآرڈینیٹر مقرر

مہر کاشف یونس وفاقی ٹیکس محتسب کے اعزاز ی کوآرڈینیٹر مقرر

  

لاہور(سٹی رپورٹر) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے معروف صنعت کار اور سابق سینئر نائب صدر لاہور چیمبر مہر کاشف یونس کو اپنا اعزازی کوآرڈینیٹر نامزد کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سٹیک ہولڈرز اور دیگراداروں کے ساتھ ایف ٹی او آفس کے تعلقات کا فروغ اور بزنس ٹیکس دہندگان کے ساتھ انفرادی یا اجتماعی طور پرہم آہنگی، مقامی چیمبرز، تاجر تنظیموں و مارکیٹس ایسوسی ایشنز کے ساتھ قریبی موثر رابطہ ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہے اور وہ وفاقی ٹیکس محتسب آفس اور نجی شعبے کے مابین پل کا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -