سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنا خوش آئند،شہزاد چوہان

 سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنا خوش آئند،شہزاد چوہان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے سینئر رہنما شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنا ملکی اداروں کا دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ دینی جماعتوں اور دینی نظریات کو آزادی اظہار رائے کا مکمل موقع ملنا چاہیے۔ تحریک لبیک پاکستان نے ملک میں تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

 ملکی سالمیت استحکام اور حفاظت کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان نے سیاست کی۔ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی  نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیلئے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ ہم عہد کرتے ہیں عظیم اور مقدس مشن کیلئے ہمیشہ دل و جان کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ تحریک لبیک پاکستان نے جیلیں گرفتاریاں اور مشکلات کا سامنا کرکے بھی مشن سے روگردانی نہیں کی اور نہ کبھی کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -