تمباکو نوشی پاکستان میں اموات کی بڑی وجہ،ڈاکٹر عاصم یوسف

  تمباکو نوشی پاکستان میں اموات کی بڑی وجہ،ڈاکٹر عاصم یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)انسدادِ تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹر میں لائیو ڈیجیٹل سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، کنسلٹنٹ پلمونولوجسٹ ڈاکٹر عمران الحسن، کنسلٹنٹ میڈیکل اونکالوجسٹ ڈاکٹر امِ کلثوم اور ماہر نفسیات ناصرہ حیات نے تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈاکٹر عاصم یوسف نے بتایا کہ عالمی ادارہ برائے صحت کے مطابق پاکستان میں تقریباً 24ملین افراد تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہیں جبکہ 2019کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 160000 افراد کی موت تمباکونوشی سے جڑی مختلف بیماریوں کے باعث ہوئی۔۔  انہوں نے مزید کہا کہ شوکت خانم کینسر رجسٹری کے مطابق تمباکو نوشی کے باعث ہونے والے کینسر ہمارے ہسپتالوں میں کینسر کی دس سب سے زیادہ دیکھے جانے والی اقسام میں شامل ہیں  اس لیے اس حوالے سے عوامی سطح پر بھر پور آگاہی پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔