تحریک انصاف کے زخمی کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ

تحریک انصاف کے زخمی کارکنوں کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی جانب سے ٹاؤن شپ این اے 133 میں حقیقی آزادی کی تحریک میں زخمی،گرفتار کارکنان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علی چوہدری،شبیر سیال،فیاض بھٹی،حضرات خان، میاں ثاقف، شینلاروتھ،روبینہ شاہین،عطیہ سعد،امینہ آپا،فرزانہ خان،رانا عبدالسمیع، حاجی مہتاب،امجد خان کی شرکت۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے حقیقی آزادی تحریک کے زخمی اور گرفتار کارکنان کو پھولوں کے ہارپہنا کر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا کارکنان اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کارکنان کو پولیس کی ریاستی دہشت گردی کا بہادی سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

 ،پولیس نے کارکنان پر بدترین تشدد کیا جس کی مثال آمریت دور میں بھی ملتی،کرائم منسٹر اور جعلی وزیر اعلی کو کارکنان پر تشدد کا حساب دینا ہوگا،ہمارے کارکنان اس بات کے مستحق ہیں کہ انکو پھولوں میں تول دیا جائے،عمران خان کے کارکن کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے قائد نے اس سامراج کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی ہمت دی ہمارے کارکنان کی خدمات قابل تعریف ہیں،حقیقی آزادی مارچ میں خواتین نے بھی ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ عمران خان چند مہینوں میں ہی ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔آپکو معلوم ہے کہ ایک بین الااقوامی سازش ہوئی،امریکہ نے ہمارے سفیر کو اقوام متحدہ میں کہا کہ اگر عمران کو ہٹایا نا گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا۔کرائم منسٹر شہباز سپیڈ نے جعلی انداز میں حکومت لی۔ڈی جی آئی ایس پی آر گواہ ہیں کہ مداخلت ہوئی۔عمران خان نے 18برس پہلے کہا تھا کہ ہم جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ پاکستان میں دہشت گردی عام تھی لوگ شہادتیں دیتے رہے ہیں۔ عمران خان نے امریکی اڈے پاکستان میں نا دینے پر absolutely not  کہا۔امریکہ نے برا منایا کہ ہم روس کے دورے پر کیوں گئے۔اعجاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو 100 کا مغربی دنیا سے لینے والا تیل روس ہمیں 70 روپے میں دینے کو تیار تھا۔انڈیا روس سے گندم لے رہا ہے سستہ پیٹرول لے رہا ہے۔روس نے یوکرین پر حملہ کیا جس کی ہمارے فرشتوں کو بھی خبر نا تھی،روس کی یوکرین حملے پر ہم نے روس کی حمایت نہیں کی۔عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالوں میں سے دو سال کرونا سے لڑائی کی جس دن عمران خان پکارے گا ہم پورے عزم کیساتھ دوبارہ جائیں گے۔میں شدید الفاظ میں ظالموں کے ظلم کی مزمت کرتا ہوں۔بعدازں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کا امپورٹڈ حکومت کے 50 دنوں کی کارگردگی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 50دنوں میں امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا،مہنگائی اور لوڈشیڈنگ نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن