پٹرول قیمتوں نے بزنس کمیونٹی کی کمر توڑ کر رکھ دی،میاں عبدالرحمن

پٹرول قیمتوں نے بزنس کمیونٹی کی کمر توڑ کر رکھ دی،میاں عبدالرحمن

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن میاں عبدالرحمان نے کہا ہے کہ  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلند ترین اضافے نے بزنس کمیونٹی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ کاروبار مسلسل معاشی گرداب میں پھنسے منجدھار سے نکلنے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ ڈالر کی اونچی اڑان کا مقابلہ کرنے کیلئے روپے کی کمزور ترین ساکھ آخری سانسیں لے رہی ہے۔ ملکی معیشت کے دیوالیہ ہونے کے خطرات بڑھنے سے تاجر صنعتکار سرمایہ کار شدید ذہنی دباو سے دوچار ہیں۔ ملک میں بے قابو مہنگائی کی لہر اور کاروبار کے عدم توازن کو درست کرنے کیلئے پٹرول سستا کرنا ہو گا۔

  حالات پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں توازن پیدا ہونے سے ہی بہتر بن سکتے ہیں۔

 بیرونی قرضوں کے بوجھ سے نکلنے کیلئے مقامی تاجروں صنعتکاروں کو ریلیف دیا جائے تاکہ روزگار پیدا ہوسکے اور بے روزگاری کا طوفان تھم سکے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے دم توڑتی ملکی معیشت کو سنبھالا اور سہارا دیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -