ماضی میں پٹرول قیمتوں پر بولنے والے اب کیوں خاموش ہیں،طاہر رشید

ماضی میں پٹرول قیمتوں پر بولنے والے اب کیوں خاموش ہیں،طاہر رشید

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و امیدوار برائے قومی اسمبلی  حلقہ 136  طاہر رشید چودھری نے کہا ہے کہ پٹرول کے 5 روپے مہنگا ہونے پر اس وقت کی اپوزیشن پارٹی واویلا ڈالتی تھی اور عمران خان سے استعفٰی کا مطالبہ کرتا تھی اب وہی پٹرول امپورٹڈ حکومت نے 30 روپے انتہائی ڈھٹائی سے مہنگا کر دیا اور اس کے علاوہ بنیادی ضرورت کی اشیاء  بھی روزانہ کے حساب سے اوپر جا رہی ہیں لیکن اب بے شرمی سے چوروں کا ٹولہ اس کی تاویلات گھڑ رہا ہے۔ 

یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ان کے پاس نہ معیشت بہتر کرنے کا کوئی فارمولہ تھا نہ مہنگائی ختم کرنے کا۔ ان کا حکومت میں آنے کا مقصد صرف عمران دشمنی و عوام دشمنی تھا اور اپنے کرپشن کیسز ختم کروانا تھا جس کے لیے انہوں نے بیرونی طاقتوں کو وطنِ عزیز میں مداخلت کی دعوت دی۔ اوور سیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لینا, ای وی ایم کو کینسل کرنا اس چیز کا ثبوت ہے کہ یہ سمجھ چکے ہیں کہ ان پر ظاہر ہو چکا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی موجودگی اس ملک کے لیے زہرِ قاتل ہے اور جتنی دیر یہ ٹولہ اس ملک پر مسلط رہے گا ملکی معیشت دن بہ دن نیچے سے نیچے جاتی جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -