پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آٹے کی سپلائی کا جائزہ

پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس آٹے کی سپلائی کا جائزہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، ایم پی اے طارق گل، ایم پی اے رابعہ فاروقی، ایم پی اے ملک وحید نے شرکت کی۔ اجلاس میں فلور ملز، ٹریڈرز، پولٹری کے نمائندگان، فوڈ، انڈسٹری و انفارمیشن، لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر میں آٹے کی سپلائی کا جائزہ لیا گیا.شہر میں 81 ملز پونے دو لاکھ روزانہ سبسڈائزڈ آٹے کے بیگز فراہم کر رہی ہیں۔ اجلاس میں پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو پولٹری کی قیمت کم کرنے پر زور دیا گیا۔

 اور کریانہ ایسوسی ایشن کی طرف سے بتائے گئے ریٹس کا جائزہ لینے کے لئے ڈی او انڈسٹری کو ہدایت کی گئی ہے۔ مٹن اور بیف کے ریٹس کو اوپن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دودھ اور دہی کی قیمتوں کے لئے ملک ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے بات چیت کی گئی ہے۔کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا کہ ہم سب نے ملکر ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ایم پی اے ملک وحید) نے کہا کہ غریب آدمی کے لئے مہنگائی کے سبب گزارہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ ایم پی اے رابعہ فاروقی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب متوسط طبقہ کو ہر صورت ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں۔٭٭

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -