ڈینگی مریضوں کو بہترین سہولیات مہیاکریں گے،سلمان رفیق

    ڈینگی مریضوں کو بہترین سہولیات مہیاکریں گے،سلمان رفیق

  

لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبائی ڈینگی مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبہ بھرکی ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی اشرف رسول اور راجہ صغیرکے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل، سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر،ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹرہارون جہانگیر اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرزاور سی ای اوزنے بھی شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایات کے مطابق پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاجارہاہے۔پنجاب میں ڈینگی پر قابو پانے کیلئے انسدادی سرگرمیوں کو فوری طورپربڑھاناہوگا۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کوعلاج کی بہترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ عوام بھی ڈینگی پر قابوپانے کیلئے بنیادی کرداراداکریں۔صوبہ بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے کیسزکی رپورٹنگ کو یقینی بنایاجائے۔پنجاب میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ڈینگی پرقابوپانے کیلئے رپورٹنگ کا نظام مزیدبہترکرنے کی ضرورت ہے۔ڈیش بورڈپرڈینگی کے ہررپورٹ ہونے والے کیس کورسپونس کیاجائے۔تمام کمشنرزاور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ڈینگی کے خلاف مشترکہ کوششیں کریں۔صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے مزیدکہاکہ ڈینگی کے خلاف تمام انسدادی کارروائیوں کی تھرڈپارٹی ایویلوایشن کروائی جائے گی۔پنجاب میں ڈینگی پر قابوپانے کیلئے محکمہ صحت نے انسدادی کارروائیاں تیزکردی ہیں۔تمام سی ای اوزانسدادڈینگی کارروائیوں کی خودنگرانی کریں۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت پر خود انسدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہاہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -