ضمنی الیکشن میں عوام عمران خان کو ووٹ دینگے،شمسہ علی

ضمنی الیکشن میں عوام عمران خان کو ووٹ دینگے،شمسہ علی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی  نے کہا ہے کہ ضمنی انتخاب میں عوام عمران خان کے حق میں ووٹ دیکر غداروں،ضمیرفروشوں اور لوٹوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ایسے لوگ پاکستان کی سیاست پر کلنک کا ٹیکہ ہیں جو اپنے مفادات کیلئے پارٹیاں اور وفاداریاں تبدیل کرکے سیاسی وجمہوری روایات کا جنازہ نکال رہے ہیں۔

پارٹی قیادت جس شخص کو بھی ٹکٹ دیگی اس کی کامیابی کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگادیں گے عمران خان کے بعد اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاست کو تجارت بنانے والوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں اور ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو پاکستان اور عوام کے حقیقی خیر خواہ ہونے کیساتھ ملک کو غلامی سے نجات دلانے کا مصمم ارادہ رکھتے ہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ  پرامن احتجاج اورلانگ مارچ ہر پاکستانی کاحق ہے تحریک انصاف اپنا یہ حق حکومت کی بجائے اعلیٰ عدلیہ سے مانگ رہی ہے اس کامقصد اداروں کو ڈرانا دھمکانا ہے مریم نواز مسلسل عمران خان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے عوام میں اشتعال پیدا کرنیکی کوشش کررہی ہے حکومت کا اپنا طرز عمل ملک میں فتنہ فساد،معاشی وسیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -