واسا کے ترقیاتی کام مون سون سے قبل مکمل کئے جائیں،چودھری شہباز

واسا کے ترقیاتی کام مون سون سے قبل مکمل کئے جائیں،چودھری شہباز

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز کی ہدایات پر کمشنر لاہور عثمان اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز کی زیر صدارت  90 شاہراہِ میں اجلاس کا انعقادہوا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا محمد تنویر،ڈی ایم ڈی واسا غفران احمد سمیت تمام ڈائریکٹرز اور تمام ٹاونز کے کوآرڈینیٹرز کی شرکت۔اجلاس میں سیوریج ڈیسلٹنگ، واٹر سپلائی اور تمام حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز کا کہنا ہے ترقیاتی منصوبوں کو مون سون سے قبل مکمل کریں 

۔ڈیسلٹنگ شیڈول عوامی نمائندوں کی مدد سے مکمل کیا جائے۔ڈیسلٹنگ ا?پریشن کے بعد سلٹ کو فوری کلیئر کرنے کی ہدایات جاری۔عوامی شکایات کے ازالہ کو فوری ممکن بنایا جائے۔کمشنر لاہور کیپٹن ر عثمان کا کہنا ہے کہ پانی کے استعمال کے حوالے سے بھی ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ واسا کے فنانشل مسائل کو بھی جلد حل کروا لیا جائے گا۔ڈائریا کے حوالے سے  ایکوا ٹیبلٹ تقسیم کی جائیں گی واسا لاہور کلورین کی مقدار کو تمام پمپس پر یقینی بنائے۔لیسکو اور واسا کوا?رڈینیشن جاری رکھے اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔مون سون سے قبل ڈیسلٹنگ ا?پریشن مزید تیز کرنے کی ہدایات۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -