اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک کے وفد کی سیکرٹری لائیو سٹاک کے ساتھ ملاقات

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک کے وفد کی سیکرٹری لائیو سٹاک کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت اور گرین کلائمیٹ فنڈ کے وفد نے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب سے ملاقات کی۔وفد میں ایف اے او کی نمائندہ برائے پاکستان، گرین کلائمیٹ فنڈ کے سربراہ سمیت عالمی ماہرین شامل تھے۔وفد نے سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کیپٹن (ر)اسداللہ خان کو موسمیاتی عالمی منصوبوں بارے بریف کیا۔وفد کے دورہ کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں بارے کی جانیوالی کوششوں کا جائزہ لینا تھا۔سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب کا کہناتھا کہ محکمہ لائیو سٹاک موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی بارے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

 موسمیاتی اثرات کم کرنے کیلئے موسمی برداشت کی حامل بریڈز تیار کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -