احتساب عدالت نے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت درخواست نمٹا دی

 احتساب عدالت نے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت درخواست نمٹا دی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین نے غیر قانونی اثاثہ جات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے برجیس طاہر کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی، دوران سماعت نیب کے تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ برجیس طاہر کی تاحال نیب کو گرفتاری  مطلوب نہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ ملزم کی جانب سے ابھی عبوری ضمانت کی درخواست بلا جواز ہے،آئندہ گرفتاری سے قبل نیب ملزم برجیس طاہر کو پیشگی اطلاع دے گی، سماعت شروع ہوئی توبرجیس طاہر نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،برجیس طاہر کی جانب سے رانا عبد المعروف خاں ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا تھا کہ نیب نے ایم این اے برجیس طاہر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے،ڈر ہے نیب گرفتار نہ کر لے،عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

برجیس طاہر

مزید :

رائے -علاقائی -