ڈسکہ،باپ کے ہاتھوں گولی چلنے سے بیٹی جاں بحق

ڈسکہ،باپ کے ہاتھوں گولی چلنے سے بیٹی جاں بحق

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) باپ کے ہاتھوں غلطی کیساتھ بندوق چلنے سے 6سالہ بیٹی جاں بحق، محلہ محمدپورہ گاگا کی رضیہ بی بی کا بیٹا فیصل جو کہ سیکیورٹی گارڈ تھا گزشتہ روز وہ گھرسے ڈیوٹی پر جانے کیلئے نکلاتواچانک اس کا ہاتھ بندوق کے ٹرائیگر پر لگ گیا جس سے گولی چل گئی اور اس کی زد میں آکر اس کی 6سالہ بیٹی ثناء گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگئی جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی پولیس نے جاں بحق ہونیوالی ثناء کی دادی رضیہ بی بی کو مدعی بناکر اس کے باپ کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

مزید :

رائے -علاقائی -