ٹریفک جام کی وجہ وارڈنز کی ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضری،ایس پی ٹریفک

ٹریفک جام کی وجہ وارڈنز کی ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضری،ایس پی ٹریفک

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایس پی ٹریفک نے وارڈنز اور پٹرولنگ افسران کا ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضر ہونا ٹریفک جام کی بڑی وجہ قرار دے دیاہے۔ایس پی ٹریفک نے تمام سیکٹر انچارجز،پٹرولنگ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دئے،ایس پی ٹریفک نے ڈی ایس پیز اور سیکٹرانچارجز کو مراسلہ لکھ دیا۔ڈیوٹی پوائنٹ سے غیر حاضری بڑھتی جا رہی ہے، سیکٹر انچارج اور شفٹ انچارج وارڈنز کو فیلڈ میں حاضر رکھنے میں فیل ہو چکے ہیں،سیکٹر انچارج وارڈنز کی غیر حاضری لگانے کی بجائے انہیں بچاتے ہیں۔ٹریفک روانی متاثر ہونے سے آئی جی کی جانب سے اظہار ناراضگی کیا گیا،ایس پی ٹریفک نے وارڈنز کو قبلہ درست کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

رائے -علاقائی -