سی سی پی او نے سزا یافتہ 164 ملازمین کی سزائیں معاف کر دیں 

  سی سی پی او نے سزا یافتہ 164 ملازمین کی سزائیں معاف کر دیں 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ایک ماہ میں 193 پولیس ملازمین کی اپیلیں سنیں،معمولی کوتاہی پر سزا یافتہ 164 ملازمین کی سزائیں معاف کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور پولیس نے 5ملازمین کو ملازمت پرفوری بحال کر دیا،5 ملازمین کی سزاؤں میں نرمی کی گئی۔الزامات درست ثابت ہونے پر سزا یافتہ 19 ملازمین کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔سی سی پی او لاہور کے روبرو 50 سے زائدایگزیکٹوکیڈر پولیس ملازمین کی بھی شنوائی ہوئی،دوران شنوائی 46 افسران کے شوکاز نوٹسز پر آئندہ محتاط رہنے کے احکامات دئیے گئے۔ایگزیکٹو کیڈر کے 7 پولیس ملازمین کے شوکاز کو تسلی بخش جوابات پرداخل دفتر کردیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے 3 معطل شدہ افسران کو ملازمت پر بحال کر دیا۔ سی سی پی او نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز،مجرمانہ سرگرمیوں،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،اپیلوں کی شنوائی کا مقصد پولیس افسران واہلکاروں کے مسائل بروقت حل کرنا ہے۔

مزید :

رائے -علاقائی -