ڈکیتی، چوری، راہزنی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیاء سے محروم 

      ڈکیتی، چوری، راہزنی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیاء سے ...

  

         لاہور(کر ائم رپو رٹر)مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیا ء سے محروم کر دیے گئے۔ ستوکتلہ میں نوید احمد کے گھراہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈاکو 5لاکھ25کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا ء لوٹ کر فرار ہوگئے، ماڈل ٹاؤن میں فرقان اور فیملی سے اسلحہ کے زور پر 4لاکھ10ہزار روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، شاہدرہ میں  عبدالرحمان اور فیملی سے2لاکھ 30 ہزار کی نقدی و زیورات اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ملت پارک میں نظرحسین سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 10 ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں فراز سے گن پوائنٹ پر 90ہزار روپے گھڑی اورموبائل،قائداعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں یاسر سے گن پوائنٹ پر 24ہزار روپے اورموبائل فون، ساندہ میں ڈاکو گن پوائنٹ پر الیاس سے 15ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور فیکٹری ایریا اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک اور پرانی انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

رائے -علاقائی -